Thursday, 27 January 2022, 04:50:57 am
حکومت نوجوانوں کو پیشہ وارانہ مہارت کی تربیت دینے کیلئے پُرعزم ہے: سید جاوید حسن
December 17, 2021

پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے قومی کمیشن کے چیئرمین سید جاوید حسن نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی غرض سے انھیں پیشہ وارانہ مہارت کی تربیت دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

آج(جمعہ) ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنرمند پاکستان کے خصوصی اقدام کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان اوربلوچستان کی ترقی ہے ۔سید جاوید حسن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آٹھ لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ اس اقدام کو آئندہ تین سال میں مزید اٹھارہ لاکھ نوجوانوں تک توسیع دی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.