Saturday, 20 April 2024, 08:27:11 am
سندھ میں 328 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اور مرمت جاری
December 17, 2017

سندھ کے شاہراہوں کی بہتری کے پروگرام کے تحت صوبے میں 328 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر اور مرمت جاری ہے۔

صوبائی محکمہ تعمیرات اور خدمات کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کےنمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے عملدرآمد کیا جارہا ہے اور اس پر بائیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

پہلے مرحلے میں جن شاہراہوں پر کام شروع کیاگیا ہے ان میں 67 کلو میٹر طویل ٹنڈو محمدخان بدین روڈ 55 کلو میٹر طویل Drighri Naukot روڈ 64 کلو میٹر طویل خیبر سانگھڑ روڈ براستہ ٹنڈو آدم روڈ 63 کلو میٹر طویل سانگھڑ میرپور خاص براستہ سندھڑی روڈ36 کلو میٹر طویل شیرن پور تو ڈیرو روڈ اور 44 کلو میٹر طویل تھل کندھ کور روڈ شامل ہیں۔

کھپت سے منڈیوں تک جانے والی ان سڑکوں کی تعمیر سے صوبے کی معیشت ترقی کرے گی اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سفر میں آسانی ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.