Thursday, 28 March 2024, 10:08:20 pm
گورنر پنجاب کا معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے اور منفی رجحاحات کے خاتمے پر زور
December 17, 2017

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے اور منفی رجحانات کے خاتمے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقے کو سماجی انصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔گورنر نے کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء پر زور دیا کہ وہ قوم کی پوری لگن سے خدمت کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.