Friday, 19 April 2024, 04:56:22 am
امت مسلمہ القدس کو اسرائیل دارالحکومت بنانے کی اجازت نہیں دے گی،سراج الحق
December 17, 2017

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ امت مسلمہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اتوار کے روز کراچی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اپنی جماعت کے زیراہتمام ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ واپس لینے تک اسلامی ممالک کو امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر کے امریکی سفیروں کو اپنے ملکوں سے نکال دینا چاہئے۔اس سے پہلے بڑی تعداد میں لوگوں نے شہر میں یونیورسٹی روڈ پر نیپاچورنگی سے مارچ کیا جو حسن اسکوائر پر ختم ہوا۔ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی مارچ میں شرکت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.