Thursday, 25 April 2024, 07:11:42 pm
اقتصادی راہداری کے طویل المیعاد منصوبے کا پیر سے باضابطہ آغاز کا فیصلہ
December 17, 2017

حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل المیعاد منصوبے کا پیر سے باضابطہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منصوبے سے سماجی، اقتصادی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت سمیت نئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال کل اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیدار، کاروبار اور صنعت کے نمائندے، ماہرین تعلیم، ذرائع ابلاغ اور دیگر ممتاز شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں اپنے ساتویں اجلاس میں طویل المعیاد منصوبے کی منظوری دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.