Friday, 19 April 2024, 08:43:42 am
وفاقی حکومت آزاد جموں وکشمیر کی اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے،صدر
November 17, 2021

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموںوکشمیر کی اقتصادی ترقی اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پوری طرح پرعزم ہے ۔آزادجموں وکشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری سے بدھ کے روز اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل ہی علاقائی امن کی ضمانت ہے ۔صدرنے کہاکہ بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کرنے میں بھی ملوث ہے انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ختم کردیاگیا ہے اور پورے خطے کو مودی کی انتہاپسند اورمسلمان مخالف حکومت سے خطرات کا سامنا ہے ۔انہوں نے ملاقات میں کشمیر کی ترقی اور مجموعی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.