نیپال میں منعقدہ ایشیئن ایمیچور چیس چیمیئن شپ 2019 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ کھٹمنڈو میں جاری چیمپیئن شپ میں پاکستان کے امین ملک نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ امین ملک نے 5 اعشاریہ 5 اسکور کیے۔
دوسری جانب احتشام الحق نے انڈر 1800 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس اسکور کیے۔ کھٹمنڈو میں جاری چیمپیئن شپ میں 15 ایشیائی ممالک کے 80 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔