Thursday, 25 April 2024, 06:04:09 pm
پاکستان کی گوتا بایا راجہ پاکسے کو سری لنکا کے صدر کی حیثیت سے انتخاب پر مبارکباد
November 17, 2019

 پاکستان کی حکومت اور قیادت نے سری لنکا کے نئے منتخب صدر گوٹابایا راجا پاکساکو انتخابات میں کامیابی اور ملک کا ساتواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 دفتر خارجہ نے آج ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گوٹابایا راجا پاکساکی قیادت میں سری لنکا مزید خوشحالی اور امن کی طرف سفر جاری رکھے گا۔

 پاکستان سر ی لنکا کے الیکشن کمیشن اور حکومت کی طرف سے آزادانہ منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو سراہتا ہے۔

حکومت پاکستان سری لنکا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور اس شراکت کونئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا صدر گوتابایاراجہ پاکسا کو صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے آج مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کے عوام کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے تعاون بڑھانے کیلئے ان کے اور سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.