Friday, 19 April 2024, 06:24:41 pm
پاکستان افغان پناہ گزین کیمپوں اوربستیوں میں صحت و تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیگا،وزیرمملکت
November 17, 2019

ریاستوں ، سرحدی امور اور انسدادی منشیات کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک بھر میں تمام افغان مہاجر کیمپوں اور افغان بستیوں کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

اتوار کے روز کراچی میں افغان پناہ گزینوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے حکومت اقوام متحدہ کے مہاجرین کی بحالی کے ادارے اور دیگر امدادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ مکمل احترام سے پیش آئیں گے اور مہاجر کیمپوں میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر ماہ ساٹھ ہزار افغانوں کو بغیر کسی فیس کے ویزے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن سے منسلک ہے اس لئے پاکستانی حکومت افغانستان میں امن عمل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.