Friday, 29 March 2024, 02:04:23 pm
وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے گا
November 17, 2019

 وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام کے تحت ملک میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

 سرکاری ذریعے کے مطابق اس پروگرام کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام حکومت، جامعات اور صنعت کا مشترکہ اقدام ہوگا جس کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیاں درست سمت میں بروئے کار لانا ہے۔

 پروگرام کےلئے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبا کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں انٹر ن شپ کے دورانیے میں وظائف دیے جائیں گے۔

ادھر وزیراعظم کا امور نوجوانان پروگرام نادرا کے اشتراک سے نوجوانوں کو باا ختیار بنانے کے لئے یوتھ امپاورمنٹ کارڈ جاری کرے گا۔

 یہ نوجوانوں کےلئے ایک اعانتی کارڈ ہوگا جس کے ذریعے وہ سفری ٹکٹ، پاسپورٹ فیس اور قومی شناختی کارڈ جیسی بنیادی خدمات رعایتی نرخوں پر حاصل کرسکیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.