Tuesday, 23 April 2024, 12:22:33 pm
خالدمقبول صدیقی کاخوشحال ڈیجیٹل پاکستان کےایجنڈےکوآگےبڑھانےکی ضرورت پرزور
November 17, 2018

 

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے وزیرخالدمقبول صدیقی نے بہترطرز حکمرانی اور خوشحال ڈیجیٹل پاکستان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے بہترین خدمات فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تجربات کاتبادلہ ہوناچاہیے۔وفاقی وزیرنے آئی ٹی کے اعلیٰ صوبائی بورڈز اور اداروں اور وفاقی وزارت کے درمیان تعاون کی قومی حکمت عملی کواجاگر کیا۔اجلاس نے یہ فیصلہ کیاکہ فورم باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گا اور وزیراعظم کی طرف سے حال ہی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام امور سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کو سفارشات پیش کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.