Friday, 29 March 2024, 07:59:09 pm
پوری قوم قومی اداروں کے ساتھ ہے:غلام سرور خان
October 17, 2020

ہوابازی کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پوری قوم قومی اداروں کے ساتھ ہے اور وطن عزیز کے تحفظ کے لئے بے مثال قربانیاں دینے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے ہفتے کے روز راولپنڈی میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ہوابازی کے وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے گزشتہ رات گوجرانوالہ جلسے میں اپنی تقریریوں میں اداروں کو ہدف بنایا اور حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.