Saturday, 24 October 2020, 07:31:44 pm
پاکستان ریلوے نے مال بردار ریل گاڑیوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز کردیا
October 17, 2020

پاکستان ریلوے نے آج سے مال بردار ریل گاڑیوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز کردیا ہے اور مسافر ٹرینوں کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے ہیں۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے ہفتے کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتیس ہزار کارکنوں کے تکنیکی الاؤنس جبکہ ڈرائیوروں کے مائلیج الائونس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام پنشنرز کو جلد ادائیگیوں کی یقین دہانی کروائی ہے۔