Saturday, 24 October 2020, 07:30:19 pm
وزیراعظم کی نیوزی لینڈ انتخابات میں شاندار کامیابی پر جیسنڈا آرڈرن کو مبارکباد
October 17, 2020

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں2020ء کے انتخابات میں شاندار کامیابی پرجیسنڈا آرڈرن کو مبارک باد دی ہے۔

ہفتے کی رات اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسنڈا آرڈرن کی بہترین قیادت نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان کے عوام کے دل جیتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون اور دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔