Saturday, 24 October 2020, 08:08:52 pm
مائیکروسافٹ کا مختلف تکنیکی منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک پر رضامندی کا اظہار
October 17, 2020

مائیکروسافٹ کمپنی نے مختلف تکنیکی منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ یقین دہانی پاکستان کے لئے مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹرشہزادخان نے اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزارت کے سیکرٹری شعیب احمدصدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران کرائی۔
انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران اس امرپراتفاق کیاگیاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سہولیاتی مراکز، کمپیوٹرائزڈ اعدادوشمارجمع کرنے کی سہولتوں اورتربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔
مائیکروسافٹ کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹرنے آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کی طرف سے ڈیجیٹل پاکستان کے تصور کے تحت ملک میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی کاعمل تیز کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کوسراہا۔