Saturday, 24 October 2020, 08:41:17 pm
قومی ٹی 20کپ:سدرن پنجاب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
October 17, 2020

راولپنڈی میں آج قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو سات وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔
جواب میں سدرن پنجاب نے ہدف اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔