Saturday, 24 October 2020, 08:28:28 pm
کیٹگری بی کےتحت بلیک لسٹ افرادکی فہرست میں سے 5807بلیک لسٹ افرادکےنام نکالنےکی منظوری
October 17, 2020

کیٹگری بی کےتحت بلیک لسٹ کئے گئے شہریوں کے بارے میں جائزہ کمیٹی نے بیالیس ہزار سات سو پچیس بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں سے پانچ ہزار آٹھ سو سات بلیک لسٹ افراد کے نام نکالنے کی منظوری دی ہے۔
یہ فیصلہ ان تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی مشاورت سے کیا گیا جن کے کہنے پر ان افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور پاسپورٹس کو جائزہ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی ہدایت کی تاکہ میرٹ پر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت ان کا نام فہرست سے نکالا جائے۔