Thursday, 28 March 2024, 03:40:21 pm
حزب اختلاف کی جماعتوں نےگوجرانوالہ میں ناکام جلسہ کیا: وزیراطلاعات
October 17, 2020

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ایک ماہ کی طویل تیاریوں کے باوجود گزشتہ رات گوجرانوالہ میں ایک ناکام جلسہ کیا۔وہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں گوجرانوالہ میں سٹیڈیم نہیں بھر سکیں کیونکہ عوام ان کے ذاتی مفادات سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہوں نے انہیں مسترد کر دیا۔انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کو گوجرانوالہ میں اپنے ناکام شو سے سبق سیکھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے پاس مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں ہے اور وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب میں اتحاد کا فقدان تھا کیونکہ مولانا فضل الرحمن کو اس وقت خطاب کا کہا گیا جب لوگ جلسہ گاہ سے جا چکے تھے۔انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں خصوصاً بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف نے اپنی تقریروں میں نازیبا اور نامناسب زبان استعمال کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف کے کچھ رہنماؤں نے اپنی تقدیر میں دشمن کی زبان بولی اور قومی اداروں کو نشانہ بنایا جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں گوجرانوالہ میں صرف پندرہ ہزار سے اٹھارہ ہزار افراد جمع کر سکیں جہاں لاکھوں لوگ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گزشتہ انتخابات کے بعد انہیں دوبارہ مسترد کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ریاست مخالف بیانیہ ہے اور یہ ریاست پر حملہ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم دشمن کا بیانیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.