Saturday, 24 October 2020, 07:17:21 pm
فخرامام کا گندم کی کاشت میں اضافے کیلئے جدیدزرعی ٹیکنالوجی اختیار کرنے پرزور
October 17, 2020

File Photo

قومی غذائی تحفظ کے وزیرسیدفخرامام نے گندم کی فی ایکڑکاشت میں اضافے کے لئے قابل کاشت رقبے کو بڑھانے اورجدیدزرعی ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔
پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں زرعی ترقی کے لئے دیہی علاقوں کے اندرزیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرناناگزیرہے۔
فخرامام نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے باعث درپیش رکاوٹوں کے باوجود قومی غذائی تحفظ کی وزارت کم سے کم مدت کے اندرمطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے مختصردرمیانی اورطویل مدت کی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تہتربرسوں کے اندرآبادی کے حجم میں مسلسل اضافے کے باوجود پاکستان اب بھی ضروری غذائی اشیاء کی پیداوارمیں خودکفیل ہے۔