Saturday, 24 October 2020, 07:23:20 pm
بلوچستان، سیکورٹی فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ، جوان شہید
October 17, 2020

فائل فوٹو

آج(ہفتہ) بلوچستان کے ضلع تربت میں جھکی پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔