Saturday, 20 April 2024, 08:17:47 am
بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطےمیں امن کےلئےسنگین خطرہ ہے:معید یوسف
October 17, 2020

قومی سلامتی کے بارے میں معاون خصوصی معیدیوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم خطے میں امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور پاکستان کی امن کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت کے گزشتہ برس کے پانچ اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کیا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.