Tuesday, 23 April 2024, 08:51:30 pm
آزادعلاقے کی سیاسی قیادت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے متفق ہے:مسعود
October 17, 2020

آزادجموں وکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ آزادعلاقے کی سیاسی قیادت سیاسی اختلافات کے باوجودمسئلہ کشمیر،بھارت سے آزادی اورکشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے متفق ہے۔

راولاکوٹ کے قریب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کیساتھ الحاق کے خواہاں ہیں اوریہ فیصلہ جموں وکشمیرکے عوام کامشترکہ ہے۔مسعودخان نے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام نے آزادی کے حصول اورپاکستان کاحصہ بننے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ واحدملک ہے جودلیری اورمضبوطی کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اورہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کومزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.