Thursday, 18 April 2024, 02:47:38 pm
پاکستان اور برطانیہ اکھٹے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب
October 17, 2019

 پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ اکھٹے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔

 انہوں نے یہ بات برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی لاہور آمد پر اظہار مسرت کرتےہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ روابط مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل ایک روزہ دورے پر لاہور کے  ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر پنجاب کے گورنر چودھر محمد سرور، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دوسری شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد میں شاہی جوڑا لاہور میں ایس او ایس ویلج گیا جہاں ادارے کی انتظامیہ نے ا نہیں ویلج کے مختلف امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.