Friday, 15 November 2019, 05:28:34 am
کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کےمسائل کےحل میں سنگ میل ثابت ہوگا،معاون خصوصی
October 17, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام بے روزگاری سمیت نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پربلاسود قرضے دیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ا س مقصد کیلئے ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔