Friday, 15 November 2019, 04:55:23 am
حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کیلئے افسروں کو بہتر پیشہ ورانہ تربیت دینے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ
October 17, 2019

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت افسروں کو بہتر پیشہ وارانہ تربیت دینے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے تاکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔ٹویٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے افسروں کے لئے پیشہ وارانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے دو ارب روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔جام کمال نے کہا کہ ملک میں اور بیرون ملک مقامی افسروں کے لئے سالانہ ریفریشر کورسز کیلئے22 کروڑ اسی لاکھ روپے کے فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر افسروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔