Friday, 19 April 2024, 04:28:13 pm
بھارتی فورسز کے ہاتھوں 3نوجوانوں کی شہادت،ہزاروں افراد اسلام آباد،کلگام کی سڑکوں پر نکل آئے
October 17, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 74ویں روز بھی جاری فوجی محاصرے اور ذرائع ابلاغ کی معطلی کے باوجود بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ میںہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فوجیوں نے زاہد احمد، ناصر چڈرو اور عاقب احمد شیخ کو گزشتہ روزضلع اسلام آباد کے علاقے پزل پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ شہید نوجوانوں کے آخری دیدار کیلئے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ انکے آبائی علاقوں بیج باڑہ، اروانی اور ریڈ ونی میں نکل آئے ۔ بعدمیں شہداء کے جسد خاکی جلوسوں کی صورت میں تدفین کیلئے مقامی قبرستانوں میں پہنچائے گئے ۔لوگوں نے اس موقع پر آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔ ادھر مقبوضہ وادی اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوں میں آج 74ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ اور مواصلات کی معطلی برقرار ہے۔اہم کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جبکہ سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ مزاحمتی یوتھ لیگ نے آئندہ ہفتے کیلئے احتجاجی کیلنڈر جاری کرتے ہوئے کشمیریوںپر زوردیا ہے کہ وہ اس کے پروگراموں پر پوری طرح عمل کریں۔لندن میں کشمیر کانفرنس کے مقررین نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ کانفرنس کا اہتمام جموں و کشمیرسیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل نے دارلعوام میں کیاتھا۔ بریڈ فورڈ سٹی ہال میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں کی مذمت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.