Thursday, 28 March 2024, 04:44:44 pm
مغربی دریاؤں کےپانی کارخ موڑنےکی کسی بھی بھارتی کوشش کوجارحیت تصور کیا جائیگا،دفترخارجہ
October 17, 2019

 پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مغربی دریائوں کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو جارحیت سمجھا جائے گا اور پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس میں پاکستان کی طرف بہنے والے دریاوں کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تین مغربی دریاوں کے پانی پر پاکستان کا خصوصی حق ہے۔

محمد فیصل نےکہا کہ بھارتی قیادت کی  جانب سے ایسے بیانات اس حقیقت کی ایک اور بدترین مثال ہےکہ مودی حکومت بھارت کو ایک غیر ذمہ دار اور جارح ریاست بنانے پر تلی ہے جہاں نہ تو انسانی حقوق کا احترام ہے اور نہ ہی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کی جاتی ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مسلسل فوجی محاصرے اور مواصلات کی مکمل بندش کے باعث مقبوضہ وادی میں انسانی بحران کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ 

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.