Friday, 19 April 2024, 11:23:06 am
امریکہ ترکی اور شام کے درمیان جنگ میں الجھنانہیں چاہتا:ٹرمپ
October 17, 2019

File Photo

صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ شام میں کُردجنگجوئوں کے دفاع میں امریکہ کاکوئی مفاد نہیں ہے ۔اطالوی صدر Sergio Mattarella کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میںانہوں نے کہاکہ امریکہ ترکی اور شام کے درمیان جنگ میں الجھنانہیں چاہتا ۔ادھرامریکی ایوان نمائندگان میں ساٹھ کے مقابلے میں تین سوچون ووٹوں سے منظورکی گئی اکثریتی قراردادمیں شام سے امریکی فورسز کے انخلاء کی مذمت کی گئی۔ایوان نمائندگان کے متعددارکان نے اس رائے کااظہارکیاکہ امریکی فورسز کے انخلاء سے علاقے میں شدت پسندتنظیم داعش پھرزورپکڑلے گی اورروس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوگا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.