غربت کے خاتمے کاعالمی دن جمعرات کو منایا گیا۔ جس کامقصددنیابھرسے خصوصاً ترقی پذیرملکوں میں غربت اورافلاس کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کرناہے۔
اس سال دن کاموضوع ہے ''بچوں، اُن کے خاندانوں اورمعاشرے کوبااختیار بنانے کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے غربت کاخاتمہ''اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف اور سب کے لئے محفوظ مستقبل کے حصول کی عالمی کوششوں میں غربت کے خاتمے کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)