Thursday, 25 April 2024, 01:01:27 pm
زینب قتل کے مجرم عمران علی کوپھانسی دے دی گئی
October 17, 2018

قصورشہرمیں سات سالہ بچی زینب امین کی بے حرمتی اورقتل کے مجرم عمران علی کوآج (بدھ)  صبح سویرے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہورمیں پھانسی دے دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کے جج سجاداحمدنے جمعہ کوعمران علی کے بلیک وارنٹ جاری کئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دوفروری کو عمران علی کوسات روز کی ریکارڈ مدت میں قصور کی زینب امین کے اغوائ، زیادتی اورقتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی تھی۔

ملزم کومجسٹریٹ عادل سرور اورزینب کے والدمحمدامین انصاری کی موجودگی میں پھانسی دی گئی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والدمحمدامین نے کہاکہ ایسے بدکردار جرائم پیشہ افراد کوسبق سکھانے کے لئے سرعام پھانسی دینی چاہیے۔

بعدازاں عمران علی کی لاش باضابطہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعداُس کے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.