Wednesday, 14 November 2018, 10:46:06 pm
فنانس ڈویژن کا افسران کی کارکردگی،استعداد کار میں بہتری کیلئے ای آفس پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز
October 17, 2018

فنانس ڈویژن نے افسران کی کارکردگی اور استعدادکار اور بہتری یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے مطابق ای آفس پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان نے بدھ کے روز وزارت خزانہ میں ای آفس نظام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران کو ای آفس پر عبور حاصل کرنے اور خودکار نظام سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ ترجیحی بنیادوں پر مکمل سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ ریکارڈز کو مکمل ڈیجی ٹلائزکرنے کی ضرورت ہے۔