Thursday, 25 April 2024, 06:27:26 pm
بجٹ میں تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنایا گیا:بزدار
October 17, 2018

File Photo

 پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

 آج (بدھ) ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجٹ میں حقیقی ترقیاتی اہداف پیش کئے گئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سماجی شعبے کی ترقی کےلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.