Thursday, 22 October 2020, 01:59:59 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم آزاد کشمیر کا آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ
September 17, 2020

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے آزادانہ' منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرسکیں۔
جمعرات کے روز میرپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں اور انتخابات کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور انتخابات میں امن کے ماحول کو قائم کریں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے لائن آف کنٹرول کے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی پیکیج بڑھا دیا ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔