Thursday, 22 October 2020, 01:31:34 pm
وفاقی وزیر کی آئی ٹی برآمدات میں اضافےکیلئے پی ایس ای بی کی کوششوں کی تحسین
September 17, 2020

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے وزیر سید امین الحق نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو اپنے تمام پروگراموں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا اہم نصب العین ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت انتہائی ضروری ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے جانے چاہئے۔
وفاقی وزیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کوششوں کو بھی سراہا۔