Friday, 30 October 2020, 01:14:44 am
ننگر ہار،طالبان کیساتھ جھڑپ میں 19سکیورٹی اہلکار ہلاک
September 17, 2020

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے سے 19 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے' یہ جھڑپیں قطر میں دونوں طرف کے مذاکرات کاروں کے درمیان افغان امن عمل پر بات چیت آگے بڑھنے کے بعد ہوئیں۔

صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہKHOGYANI نے سیکورٹی اہلکاروں کو بتایاکہ جھڑپیں صوبے کے تین اضلاع میں افغان طالبان جنگجوئوں کی جانب سے متعدد افغان سیکورٹی چوکیوں اور فوجی اہلکاروں پر حملے کے بعد شروع ہوئیں۔