Friday, 30 October 2020, 12:57:17 am
مشرقی بحیرہ روم بحران،ترکی،یونان کا حادثات کے خطرات کم کرنے کے طریقوں پر غور
September 17, 2020

ترکی اور یونانی فوجی وفود کے درمیان چوتھا تکنیکی اجلاس برسلز میں شروع ہو گیا ہے جس میں مشرقی بحیرئہ روم میں حادثات کے خطرات کم کرنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے یہ مکالمہ تمام فریقوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens Stoltenberg کے درمیان ملاقات کے بعد یہ مذاکرات طے کئے گئے۔