Thursday, 25 April 2024, 07:25:57 am
حکومت ملک میں سائنس وٹیکنالوجی کوفروغ دینےکےلئےپرعزم ہے: وزیراعظم
September 17, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے۔

وہ  آج ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انسٹیٹیوٹ میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور غذائی ٹیکنالوجی سے متعلق خصوصی کورس کرائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم  تعلیم ،سائنس اور علم پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے درست سمت میں بڑھ رہ رہے ہیں۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ انسٹیٹیوٹ ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی  کی ترقی میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کےلئے چین کی پانچ اور آسٹریا  کی تین جامعات کےساتھ تعاون کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے اور  صنعتیں لگائی جائیں گی۔

تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبے میں جتنا زیادہ خرچ کریں گے وہ  ہماری آئندہ نسلوں اور ملک کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.