Wednesday, 24 April 2024, 02:40:14 pm
حکومت خیبرپختونخواکےعوام کودرپیش مسائل کےحل کےلئے پرعزم ہے:سپیکر قومی اسمبلی
September 17, 2020

 قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے۔

 آج تیسرے پہر پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صوبے میں نہ صرف روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم ہوں گے بلکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

 اسد قیصر نے کہا کہ پشاور اور طور خم کے درمیان اقتصادی راہداری پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے اور پشاور سے جلال آباد کے راستے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.