Thursday, 22 October 2020, 02:06:57 pm
حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کا وعدہ پورا کرے گی،وزیراعلیٰ
September 17, 2020

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے صوبے کے قیام کا اپنا وعدہ پورا کرے گی ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز ملتان میں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وزیراعلی نے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کو یونیورسٹی کا درجہ دینے، جمخانے کے قیام کے اعلان کے علاوہ انجینئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ یونیورسٹی دوسوکنال سے زائد رقبے کے قطعہ اراضی پرقائم کی جائے گی ۔