Friday, 19 April 2024, 09:46:03 pm
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی، خاتون سمیت4 کشمیری شہید
September 17, 2020

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگرشہرمیں ایک پینتالیس سالہ خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔

فوج نے شہر کے علاقے Batamalooمیں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان اورایک خاتون کو شہیدکردیا۔

اس سے قبل انڈین سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت دو اہلکار علاقے میں حملے کے دوران زخمی  ہوگئے تھے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سوپور اور سرینگر کے علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے دوران حراست ایک نوجوان اور خاتون سمیت پانچ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف کل احتجاجاً ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کو گھناونا جرم قرار دیا اور ان واقعات کی ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.