Thursday, 25 April 2024, 07:41:49 pm
پاکستان کی بقاء برآمدات کے اضافے میں مضمرہے:شبر زیدی
September 17, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبرزیدی نے کہاہے کہ پاکستان کی بقاء برآمدات کے اضافے میں مضمرہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتی انہدام اورشہری آبادکاری روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد پندرہ لاکھ سے بڑھ کرپچیس لاکھ تک ہوگئی ہے۔زرعی شعبے کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ ہمارامقصد زراعت کے شعبے میں خودکارعمل متعارف کرانے کے ذریعے اس کے استحصال کاخاتمہ کرناہے۔شبرزیدی نے کہاکہ پاکستان کو زرعی اورصنعتی معیشت بناناضروری ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.