Friday, 18 October 2019, 11:53:35 am
جاری ترقیاتی منصوبوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہوگا، جام کمال
September 17, 2019

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میرجام کمال خان نے کہا ہے کہ نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

وہ منگل کے روز کوئٹہ میں مختلف شعبوں میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔