Friday, 19 April 2024, 09:17:26 am
یاسمین راجہ کا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور حریت رہنمائوں اورنوجوانوں کی غیرقانونی حراست پراظہارتشویش
September 17, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اور مسلم خواتین کی چیئر پرسن یاسمین راجہ نے مقبوضہ علاقے میں مظالم اور حریت رہنماوں اور نوجوانوں کی غیرقانونی حراست پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

 ایک بیان میں یاسمین راجہ نے چھ ہفتے سے زائد عرصے سےکرفیو اور دوسری پابندیوں کے نفاذ ،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیر کی بدترین صورتحال اور بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔

 یاسمین راجہ نے سفارتی محاذ پر کشمیر کے لئے آواز اٹھانے کے حوالےسے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ جارحانہ پالیسی اور ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور جموں و کشمیرکے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.