Thursday, 25 April 2024, 10:06:32 pm
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پربے گناہ بچوں کوفائرنگ کانشانہ بنایاجارہاہے:راجہ فاروق حیدر
September 17, 2019

آزادجموں وکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پربے گناہ بچوں اور خواتین کوفائرنگ کانشانہ بنایاجارہاہے جس سے مودی کے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے جارحانہ عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بات تتہ پانی اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مودی دوسراہٹلر ہے جس کے عزائم بہت خطرناک ہیں جو خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہاہے۔بھارتی قیادت کے جنگی جنون کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرآزادجموں وکشمیر پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آزادکشمیرکوبھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.