Wednesday, 24 April 2024, 08:29:35 am
بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کوایک سال تک طول دینا چاہتا ہے: مشال ملک
September 17, 2019

 جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک سال تک طول دینا چاہتا ہے جس کا مقصد وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرنا ہے۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک عالمی معاملہ بن چکا ہے اور عالمی برادری نے بھی بے گناہ کشمیریوں کےلئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انصاف دلانے کےلئے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف کو بھجوائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حق خودارادیت کے حصول کی جنگ ہے اس لئے انسانی حقوق کے تمام کمیشنوں کو مقبوضہ وادی میں علیل لوگوں کو طبی امداد کی فراہمی کےلئے رسائی دی جانی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.