Friday, 29 March 2024, 07:33:54 am
ایران کےرہبر اعلیٰ نے امریکہ کی طرف سے مذاکرات کاامکان مستردکردیا
September 17, 2019

 ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا الزام عائد کئے جانے کے بعد اس کے ساتھ مذاکرات کاامکان مسترد کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکہ اپنا طرزعمل تبدیل کرکے 2015 کے ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شامل ہوتا ہے تو پھر وہ ایران اور معاہدے کے دوسرے فریقوں کے درمیان بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بار ہا کیا جانے والا امریکی مطالبہ ایرانی قوم پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی کوشش ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.