Saturday, 20 April 2024, 02:37:31 am
مشترکہ حریت قیادت کااقوام متحدہ پرمقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینےپرزور
September 17, 2018

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے اقوام متحدہ اور اس کے انسانی حقوق کمیشن پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

 سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک پر مشتمل قیادت نے سر ینگر میں ایک مشترکہ بیان میں عالمی بر ادری پر مظلوم کشمیریوں کی جان اور عزت کے تحفظ کے لئے بھی زور ڈالا۔

 بیان میں کہاگیا کہ مقبوضہ کشمیر میں دھمکی آمیز کالز اوربھارتی فوجی انٹیلی جنس اور پولیس کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن میں بھارتی انتظامیہ کے مذموم عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔

مشترکہ  حریت قیادت نے حریت رہنماوں اور کارکنوں کو بتائی گئی تاریخوں پر پولیس اور فوج کے سامنے پیش ہونے کے لئے موبائل فون پر دھمکی آمیز کالز کے استعمال پرغصے کا اظہار کیا۔

ادھر  جمعے کو بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چھ نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

وادی کشمیر ضلع رام بن کے با نہال گاوں اورجموں کے دیگر علاقے میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.