Thursday, 25 April 2024, 05:56:53 am
برطانیہ پاکستان کوبیرونی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک کے طورپرمتعارف کرانے میں مدد دے رہاہے:چشتی
September 17, 2018

 

برطانوی وزیراعظم کے پاکستان کے لئے تجارتی نمائندے اوربرطانوی پارلیمنٹ کے رکن رحمان چشتی نے کہاہے کہ اُن کاملک پاکستان کوبیرونی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ملک کے طورپرمتعارف کرانے میں مدد دے رہاہے۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رحمان چشتی نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور دیرپاتجارتی تعلقات کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کا چار روزہ دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نئی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے سے متعلق برطانیہ کے عزم کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.