Thursday, 25 April 2024, 09:23:03 am
ریڈیوپاکستان کامقبوضہ کشمیرکےحوالےسے خصوصی میراتھن ٹرانسمشن کاآغاز
August 17, 2019

ریڈیو پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بلیک آئوٹ کے نفاذ کے تناظر میں علاقے کیلئے پانچ گھنٹے کی خصوصی میراتھن ٹرانسمشن کا آغاز کیاہے۔ یہ اقدام پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ شاہیرہ شاہدکی خصوصی ہدایت کے تحت اٹھایاگیا ۔صدائے کشمیر کے نام سے نشریات شعبہ خبر وحالات حاضرہ او ر پروگرام ونگ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جارہی ہیں یہ نشریات اردو ، انگریزی کشمیری ،پہاڑی اور گوجری زبا نوں میں ہیں تاہم انگریزی اور اردوبلیٹن کے علاوہ خصوصی کشمیری بلیٹن بھی اس میں شامل کیاگیا ہے ۔خبروں کے علاوہ نشریات میں مذاکراے ، ریڈیو سپورٹس ، تجزیئے ، دستاویزی پروگرام ، پروموزاور قومی نغمے شامل ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.