Friday, 29 March 2024, 12:08:34 am
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ آج سے شروع ہورہاہے
August 17, 2019

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کاسلسلہ آج سے شروع ہورہاہے۔مکہ مکرمہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمداکرم خان نے بتایا کہ آج جدہ کے ہوائی اڈے سے تین سو سے زائد حجاج کرام کولیکرپہلی پرواز کراچی کیلئے روانہ ہوگی ۔ جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں سے پانچ سوپروازوں کے ذریعے دولاکھ پاکستانی حجاج کووطن واپس لایاجائے گا۔حجاج کرام ویب سائٹ www.hajjinfo.org پر اپناحج درخواست نمبر یا کمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ نمبرلکھ کراپنی واپسی کے شیڈول سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.